چمن، پاکستان کا پہلا اسٹروٹرف کرکٹ گرائونڈ پر کام شروع

کروڑ کی لاگت سے گر ائونڈ میں تماشائیوں کیلئے 3 ہزار سیڑھیاں‘ فیلڈ لائٹس وی آئی پی انکلوژر بھی بنایا جائے گا

جمعہ 4 مئی 2018 22:13

چمن، پاکستان کا پہلا اسٹروٹرف کرکٹ گرائونڈ پر کام شروع
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کا پاکستان کا پہلا اسٹروٹرف کرکٹ گرائونڈ پر کام شروع کردیا کمانڈنٹ ایف سی کرنل عثمان ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران کا گرائونڈ کا دورہ صدر ضلع کرکٹ ایسوسی ایشن اخترگلفام کا کمانڈنٹ ایف سی اور ڈپٹی کمشنر کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی تقریباً 5کروڑ روپے کی لاگت سے صادق کرکٹ گرائونڈ کو اسٹروٹرف گراس بنایا جائے گا گرائونڈ میں تماشائیوں کیلئے 3 ہزار سیڑھیاں‘ فیلڈ لائٹس وی آئی پی انکلوژر بھی بنایا جائے گا اسٹروٹرف گراس گرائونڈ پاکستان کا پہلا منصوبہ ہے آئی جی ایف سی کی خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز بھی یہاں کھیلے جا سکے منصوبے پر کام تیزی اے جاری ہے رمضان سے قبل مکمل ہو گا۔