ْاسلام آبادٹریفک پولیس کا ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ٹو میں روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد

طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی

جمعہ 4 مئی 2018 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ٹو میں روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد،طالبات کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اسلام آباد میںواقع سکول و کالجز میں طلباو طالبات کوخصوصی طور پرروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی ٹین ٹو میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں500سے زائد طالبات نے شرکت کی ، جن کو دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔

ورکشاپ کے اختتام پرطالبات میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :