پولیس اہلکاروں کے گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی اہتمام کیا جائے، ڈی آئی جی حیدرآباد

جمعہ 4 مئی 2018 23:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج جاوید عالم اوڈھو نے شدید گرمی کے پیشِ نظر تمام ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس اہلکاروں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی اہتمام کریں جس کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے تمام تھانوں میں ٹھنڈے پانی کی مشینیں اور واٹر ڈسپینسر لگوادیئے ہیں اور پولیس موبائل میں بھی ٹھنڈے پانی کے کولرز رکھے گئے ہیں -

متعلقہ عنوان :