میر ی ٹائم کا شعبہ قومی ترقی کیلئے بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، سربراہ پاک بحریہ

نیول چیف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، میری ٹائم سکیورٹی محرکات پر گفتگو کی،آئی ایس پی آر

جمعہ 4 مئی 2018 23:09

میر ی ٹائم کا شعبہ قومی ترقی کیلئے بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، سربراہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ میری ٹائم شعبے کو تیزی سے ترقی دینا بہت ضروری ہے،یہ شعبہ قومی ترقی کے لیے بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کادورہ کیاجہاں انہوں نے کا لج کے کو رس شرکااورفیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

اس خطاب میں نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی محرکات،چیلنجزاورمواقع پرتفصیلی گفتگو کی۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم کا شعبہ قومی ترقی کے لیے بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے اس شعبے کوتیزی سے ترقی دینا بہت ضروری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ شرکاتازہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے باخبر رہیں۔

متعلقہ عنوان :