پاکستان میں جاری ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، سردار منصب علی ڈوگر

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ،ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر نے کہاہے کہ پاکستان میں جاری ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں ،پاکستان میں جاری ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کروا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پاکپتن کی عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) پاکپتن سے کلین سویپ کرے گی، عوام کی خدمت اور ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق دیہی علاقہ جات کے مکینوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سیکرٹری برائے دفاع،ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر کی جاری کردہ گرانٹ سے مختلف مقامات سکندر چوک سے چک 59-Dتک کارپٹ سڑکیں ،ڈھپئی روڑ سے چک 74-D تک ایک کلو میٹر پختہ سڑکیں مکمل ہوگئیں جس پر شہریوں حلقوں نے سردار منصب ڈوگر کے کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :