سیکرٹری اطلاعات محمد طیب لہڑی کا اظہار تعزیت

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سیکرٹری اطلاعات محمد طیب لہڑی اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت احمدزئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ فیض محمد کھیتران کے کزن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، الگ الگ تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت و صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔