ووٹر بدعنوان سیاستدانوں کی اقتدار میں واپسی کا راستہ روکیں،عراقی سپریم مذہبی رہنماء

حق رائے دہی استعمال کرنے سے پہلے امیدواروں اور سربراہان کی لسٹ کی پیشہ وارانہ اہلیت کی مکمل جانچ کریں،بیان

ہفتہ 5 مئی 2018 12:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) عراق کے سرکردہ شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی نے عراقیوں پر زور دیا ہے کہ مئی کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے عام انتخابات میں سابقہ حکومت میں شامل بدعنوان عناصر کو ووٹ دینے سے گریز کریں تاکہ وہ ملک کے اقتدار پر دوبارہ قابض نہ ہو سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار انھوں نے ایک غیر معمولی بیان دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں عراقی ووٹروں پر زور دیا گیا کہ وہ حق رائے دہی استعمال کرنے سے پہلے امیدواروں اور سربراہان کی لسٹ کی پیشہ وارانہ اہلیت کی مکمل جانچ کریں۔ خاص طور 12 مئی کو قسمت دوبارہ قسمت آزمانے والے ان امیدواروں کی کڑی جانچ ضروری ہے جو سابقہ حکومت میں شامل تھے اور ان کے اقدامات سے ملک تباہی کے دہانے پر آ کھڑا ہوا۔انھوں نے انتخابی عمل کے حوالے سے اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے باور کرایا کہ وہ 12 مئی کے انتخاب میں مکمل طور پر لاتعلق ہے۔ ان کا کوئی پسندیدہ امیدوار یا انتخابی لسٹ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :