محکمہ زراعت کی بند گوبھی کے کاشتکاروںکو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

ہفتہ مئی 12:51

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے بند گوبھی کے کاشتکاروںکو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بند گوبھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ فصل کو پانی لگاتے رہیں جبکہ بعد ازاں آبپاشی کاوقفہ بڑھا کر 15 دن تک کر دیا جائے تاکہ بیج کی بہترین روئیدگی کے بعد شاندار فصل حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ جہاں مختلف کیڑے مکوڑے فصلات کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں وہیں سب سے زیادہ نقصان جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہوتاہے جو پانی ، کھا د اور ہوا و سپرے میں سے بہت بڑا حصہ ہضم کرجاتی ہیں اس طرح کاشتکاروں کو جہاں اضافی مالی بوجھ اٹھاناپڑتاہے وہیں فصل بھی کم حاصل ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈسٹاف ہمہ وقت کاشتکاروں کی خدمت کیلئے حاضررہتاہے لہٰذاکاشتکار ان کی خدمات سے کسی بھی وقت بلاجھجک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :