رمضان میں سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائیگا ،کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی چیئرمین پی سی سی کو یقین دہانی

�ائونز ،کنٹونمنٹ بورڈمیں فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائینگی،سرکاری نرخوں سے 25فیصد کم پر اشیاء دستیاب ہوں گی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کاوشوں میںتاجروں کا تعاون ناگزیر ہے ‘ میاں عثمان

ہفتہ 5 مئی 2018 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی زیرصدات ہونے والے اجلاس میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروادی ، 9ٹائونز اور کنٹونمنٹ بورڈمیں فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی جہاں پر عوام کو سرکاری نرخوں سے 25فیصد کم نرخوں پر اشیائے خوردو نوش دستیاب ہوں گی ۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثما ن کی زیر صدارت اجلاس میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد عارف گجر ، چیئرمین رانا محمد منظور ، جنرل سیکرٹری طاہر ثقلین بٹ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروںنے چیئرمین پی سی سی کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

میاں عثمان نے کہاکہ پنجاب حکومت رمضان المبار ک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے اور اس کیلئے تاجروں کا بھرپور تعاون ناگزیر ہے ۔

انہوںنے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک میں پرچون سطح پر اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کے کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ دکانداروں کو بلا وجہ ہراساں کریں ۔سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے والے تاجروں کو تحسین پیش کرتے ہیں ۔عہدیداروں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو کی درخواست پر 9ٹائونز اورکنٹونمنٹ بورڈ میں فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :