ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کو طلب کرلیا

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد عا ر ف خا ن نیا ز ی نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کو طلب کرلیا ۔49 ٹیل کی رہائشی زینت بی بی نے عدالت کو بتا یا کہ مخالفین کے ایما ء پر تھانے کے ایس ایچ او نے اسے بے عزت کیا اور عدالتی احکامات بھی ما ننے سے انکار کر دیا جب کہ اسے صلح پرمجبور کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کو دو روز میں طلب کرلیا ہے ۔مزید برآں عدالت نے ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملز ما ن کے خلا ف کاروائی نہ کر نے پر تھانہ کینٹ کے ہی ایس ایچ او سے وضاحت طلب کرلی ۔مراد آباد کا لونی کے رہائشی امجد علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکوئوں نے اس کا موٹر سائیکل چھین لیا تھا جب کہ تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ در ج کرنے سے انکار کر دیا ۔