ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سپلائی میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جولائی کے لیے سودے 0.34 فیصد بڑھ کر 2343 رنگٹ (594.82 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34555 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :