سرگودھا ،ْ پولیس کا چھاپہ ، دو بھائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 15:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سرگودھا شہر کے رہائشی علاقہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر کے تھانہ اربن ایریا پولیس نے چھاپہ مارکر 2 بھائیوں محمد عمر اور راشد کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چار کلو چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کا دھندہ کررہے تھے۔جن کو پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :