مشرقی فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ 5 مئی 2018 16:18

مشرقی فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے
منیلا۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ہفتہ 5 مئی کو مشرقی فلپائنی علاقے میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تقریباً نصف شب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.1 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 310 کلومیٹر کی دوری پر زیر سمندر بتایا گیا ہے۔ ان جھٹکوں سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریبی علاقوں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ منیلا حکام نے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات ابھی بیان نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :