جرمن فوج کا اولین مقصد قومی دفاع اور نیٹو اتحاد ہے،جرمن وزیر دفاع

نئی جرمن دفاعی پالیسی مستقبل کے تقاضوں کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے،اٴْرزٴْولا فان ڈیئر لائن

ہفتہ 5 مئی 2018 17:43

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) جرمن وزیر دفاع اٴْرزٴْولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ جرمن فوج کا اولین مقصد قومی دفاع اور نیٹو اتحاد ہے،نئی جرمن دفاعی پالیسی مستقبل کے تقاضوں کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی خاتون وزیر دفاع اٴْرزٴْولا فان ڈیئر لائن مستقبل میں وفاقی جرمن فوج کا اولین مقصد قومی دفاع کے ساتھ ساتھ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو قرار دینا چاہتی ہیں۔

نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے یہ اہم اطلاع جرمنی کی دفاعی پالیسی ترجیحات سے متعلق ایک خصوصی دستاویز سے حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے جمعہ چار مئی کو اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئی جرمن دفاعی پالیسی مستقبل کے تقاضوں کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے۔ جرمن وزیر دفاع یہ پالیسی رواں برس جون میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :