عوام کے مسائل حل کروانا میری اولین ترجیح ہے ، ملک اظہر نعیم

ہفتہ 5 مئی 2018 18:06

راولپنڈی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک ابرار اور سابق ایم پی اے چوہدری ایازنے وارڈ10میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرانے میں دونوں ن لیگی قائدین نے ذاتی دلچسپی لیکر فنڈز جاری کرائے جتنے ترقیاتی کام انہوں نے کینٹ کے علاقوں میں کرائے آج سے پہلے کوئی نہیں کراسکا آئندہ حکومت بھی انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی قائم ہوگی اور جو کام رہ گئے ہیں وہ بھی ن لیگ ہی تکمیل تک پہنچائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے وارڈ 10کادورہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں ہروقت حلقے میں ہی موجود رہتا ہوں مجھے علم ہے عوام کے کیا مسائل ہیں میری اولین ترجیح ہے کہ عوامی مسائل جلد ازجلد حل کرائوں اس سلسلے میں کینٹ بورڈ بھی بھرپورتعاون کررہا ہے انشاء اللہ عوام کے مسائل جلد حل کرادینگے۔

متعلقہ عنوان :