ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

ہفتہ مئی 19:08

ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (کل) اتوار سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر۔ 9، انڈر۔11، انڈر۔13، انڈر۔15 اور انڈر۔17 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :