اسلام آباد:حکومتی عدم توجہی اور غلط پالیسیوں کا شکار پاکستان اسٹیل کے ملازمین4ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ہفتہ 5 مئی 2018 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) حکومتی عدم توجہی اور غلط پالیسیوں کا شکار پاکستان اسٹیل کے ملازمین4ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جنہیں دسمبر2017ء کے بعد سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں،بدحالی کا شکار ملازمین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے بدحالی کا شکار ملازمین دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

حکومتی غلط پالیسیوں اور عدم توجہ کا شکار پاکستان اسٹیل ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کروانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اب سپریم کورٹ ہی امید کی آخری کرن ہے،اس لئے چیف جسٹس ہمارے خاندانوں کو تباہی سے بچانے میں کردار ادا کریں۔