الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی

فیصل آباد کے تقریبا تمام حلقوں کے نمبرز تبدیل ‘امیدوار اور ووٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ‘ کئی ماہ سے جاری انتخابی مہم کیلئے بنائے گئے پوسٹرز ‘بینرز ‘فلیکسز ‘ہورڈنگز ضائع ‘نئے سرے سے تمام تشہیری مہم شروع کرنا پڑیگی عام انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن حکم انتظامات میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں نئی حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں ‘پہلا مرحلہ میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے بعد اس کی تفصیلات جاری کردی تھیں

ہفتہ 5 مئی 2018 19:22

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ‘فیصل آباد کے تقریبا تمام حلقوں کے نمبرز تبدیل ‘امیدوار اور ووٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ‘کئی ماہ سے جاری انتخابی مہم کیلئے بنائے گئے پوسٹرز ‘بینرز ‘فلیکسز ‘ہورڈنگز ضائع ‘نئے سرے سے تمام تشہیری مہم شروع کرنا پڑیگی ‘عام انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن حکم انتظامات میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں نئی حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں ‘پہلا مرحلہ میں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے بعد اس کی تفصیلات جاری کردی تھیں جسکے نتیجہ میں نہ صرف حلقوں کے نمبرز تبدیلی ہوئے بلکہ بہت سارے حلقوں کی شکل ہی تبدیل ہو گئی جس کی وجہ سے سابقہ حلقے ختم ہو ئے اور کچھ نئے حلقے معرض وجود میں آئے ‘نئی حلقہ بندیوں کے امیدوار وں اور انکے حامیوں نے نئے حلقوں کے مطابق اپنی تشہیری مہم شروع کررکھی تھی جس کیلئے ’’خطیر رقم صرف کرکے پوسٹرز ‘‘ فلیکسز اور ہورڈنگز لگائے گئے تھے اب الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں نئے حلقوں کو الاٹ کئے گئے تمام نمبرز تبدیل کردیئے ہیں جس سے امیدواروں کیساتھ ساتھ ووٹرز بھی چکرا کر رہ گئے ہیں ‘الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی حتمی فہرست کے مطابق فیصل آباد شہر کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 107سے شروع ہونگے جس کاسابقہ نمبراین اے 85تھا اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد اسے این اے 110الاٹ کیا گیا تھا ‘اسی طرح سابقہ این اے 84جہاں سے وزیر مملکت عابد شیر علی ایم این اے ہیں کو این اے 109الاٹ کیا گیا تھا لیکن اب اس کا نمبر این اے 108ہو گا ‘این اے 83جہاں سے میاں عبدالمنان ایم این اے ہیں کو این اے 107الاٹ کیا گیا تھا لیکن اب اس کا نمبر 109ہوگا اسی طرح سابقہ این اے 82جہاں سے وزیر مملکت رانا افضل ایم این اے ہیں کو این اے 108الاٹ کیا گیا تھا لیکن اب اس کا نمبر 110ہوگا اسی طرح صوبائی حلقوں کے نمبرز بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں ‘پی پی 110کا نیا نمبر 117‘پی پی 111کا 116‘پی پی 112کا 115‘پی پی 113کا 114‘پی پی 114کا 113‘ پی پی 115کا 112‘پی پی 117کا 111اور پی پی 116کا نیا نمبر 110الاٹ کیا گیا ہے جبکہ پی پی 107کا نمبر تبدیل نہیں کیا گیا ‘قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمبر ز تبدیل ہونے سے تمام جماعتوں کے امیدواروں کی تشہری مہم ضائع ہو گئی اور ان کی طرف سے لاکھوں روپے لگا کر بنوائے گئے پوسٹرز ‘بینرز ‘فلیکسز اور ہورڈنگز اب ان کے کسی کام کے نہیں رہے کیونکہ حلقہ نمبر ہی تبدیل ہونے سے اب انہیں اپنی تشہیری مہم نئے سرے سے شروع کرنا پڑیگی ‘راتوں رات حلقوں کے نمبر تبدیل ہونے سے امیدواروں کیساتھ ساتھ ان کے ووٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔