ضلع بھر، اشیائے خوردنوش مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ، 109افراد کو 75500جرمانہ

ہفتہ 5 مئی 2018 20:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ضلع بھر میں ماہ اپریل کے دوران اشیائے خوردنوش مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں 109افراد کو 75500جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جویریہ مقبول رندھاوا 60گراں فروشوں کو 50ہزار نقد جرمانہ کرکے کارکردگی کے لحاظ سے سر فہرست رہیں۔دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں میں سے اے سی حافظ آباد امتیاز شاہد گوندل نے 3گراں فروشوں کو 2000،نائب تحصیلداران شبیر احمد نے آٹھ افراد کو 4000،غلام رسول نے 14افراد کو 7000،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نذر عباس چدھڑ نے 10گراں فروشوں کو 5000،جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سلیم نے 14افراد کو 7500جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :