رند قومی اتحاد نے ضلع چاغی میں رند قبائل کو متحد کرنے پر کام شروع کردیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:51

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) رند قومی اتحاد نے ضلع چاغی میں رند قبائل کو متحد کرنے پر کام شروع کردیا۔اس سلسلے میں رند قومی اتحاد دالبندین کا ایک تعارفی اجلاس کلی خدائے رحیم میں سیاپاد رند ہائوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک عبدالقدوس سیاپاد نے کی۔اجلاس سے ملک عبدالقدوس سیاپاد رند، میر نعمت حسن زئی،الیاس قمبرزئی رند، حاجی فاروق عادل سیاپادرند،علی رضا رند، شعیب ہوت رند، سلیم الحق یارمحمدزئی، امجد جتوئی ر ند، عطاء اللہ سیاپادرند، الطاف سیاپادرند ،عمران سیاہ پاد رند و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رند قومی اتحاد ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد منتشر رند قبائل کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے۔

انہوںنے رند قومی اتحاد کے چیرمین میر سردار خان رند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جانب سے رند قبائل کو متحد کرنے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ میر سردار خان رند نے بلوچ قوم کی سب سے بڑی اور تاریخی قبیلے رند کو متحد کرکے تاریخی اقدام اٹھایا ہے اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ میر سردار خان رند کا پیغام گھر گھر پہنچاکر رند قبائل کی تمام شاخوں کو رند قومی اتحاد کے پلیٹ فارم تلے متحد کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رند قبیلے سے منسلک تمام ذیلی شاخوں کے عمائدین اور نوجوانوں سے رابطہ کرکے ضلع چاغی کے ہر علاقے میں یونٹ سازی اور کابینہ کی تشکیل یقینی بناکر ایک دوسرے کی دکھ درد اور غم و خوشی میں شرکت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :