ہنگو،اورکزئی ایجنسی میں 7مئی سے شروع ہونے والے 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ہفتہ 5 مئی 2018 21:03

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی میں 7مئی سے شروع ہونے والے 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر نے اپنے دفتر میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 7مئی سے دس مئی تک تین روزہ پولیو مہم گھر گھر چلائی جائی گی جس میں 40233بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ صحت اورکزئی ایجنسی نے 174موبائل ٹیمیں ،33فکسڈ ٹیمیں، 2ٹرانزٹ ٹیمیں ،51ایریا سپر وائزر، 8اے ایچ ایم ٹی کا عملہ اوردیگر مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے جبکہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اوراس مہم میں پولیو عملہ کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے جوان بھی ہمراہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :