پاکستان میں "5 مئی یوم یورپین یونین" پورے جوش و خروش سے منایا گیا

یورنین یونین مشن کی جانب سے پاکستان نیشنل آف آرٹس میں "یورو ویلیج" قائم کیا گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان میں "5 مئی یوم یورپین یونین" پورے جوش و خروش سے منایا گیا، یورنین یونین مشن کی جانب سے پاکستان نیشنل آف آرٹس میں "یورو ویلیج" قائم کیا گیا یوم یورپین یونین پر 16 ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی تقریب میں یورپ کی ثقافت، اقدار، زبانوں اور رہن سہن پر آگہی فراہم کی گئی اور یورپین ممالک کے پاکستان کیساتھ مضبوط روابط کی عکاسی کی گئی ۔

(جاری ہے)

یورپین ممالک کے سجے سٹالز نے اپنے ممالک کی انفرادی حیثیت و اہمیت کو اجاگر کیا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے یورپین ممالک کے کھانوں کا ذائقہ بھی چکھایوم یورپین یونین پر موسیقی، ثقافتی دھنوں، ساز و آواز کا جادو سر چڑھ کر بو لا ۔

متعلقہ عنوان :