حکومت زراعت کی تر قی اور کا شتکار کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،سہیل شہزاد

ہفتہ 5 مئی 2018 23:03

وہاڑی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ممبر جو ڈیشل فرسٹ بورڈ آف ریو نیو پنجاب سہیل شہزاد نے کہا ہے کہ کا شکار ہمارے ملک کی تر قی میں بنیا دی کردار ادا کر تے ہیں حکومت زراعت کی تر قی اور کا شتکار کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے کاشکاروں سے میرٹ اور شفاف طریقے سے گندم کی خر یداری کی جارہی ہے تا ہم انہیں اگر کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اسکا فوری ازلہ کیا جا ئے گا کاشتکاروں کی معاونت کر نا اور انہیں تمام سہو لیات فراہم کر نا ہماری اولین تر جیح ہے ۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے ہمراہ مر اکز خر ید گندم پی آر سنٹر وہاڑی ، بنی شیل پیرمراد اور مر کز خر ید گندم اڈا غلام حسین کے دورے کے موقع پر کا شکاروں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ممبر جو ڈیشل فرسٹ بورڈ آف ریو نیو پنجا ب سہیل شہزاد نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہد ایت کی کہ کا شتکاروں کو مر کز خر ید گندم پر کسی قسم کی مشکلات کا سا منا نہ کر نے پڑے اگر کوئی بھی شکا یت آئے تو اسکا فوری ازلہ کیا جائے کا شتکاروں کو تنگ نہ کیا جائے بلکہ ان کو بھر پور سہو لیات فراہم کی جائیں اور ہر سنٹر پر ریو نیو کے آفیسر اور سٹاف مو جو دہونے چا ہئیں۔

انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت کا شتکاروں کے ساتھ ہے ان کے مسائل تر جیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں کا شتکار جو بھی تجاویز دے رہے ہیں ان کو حکو مت تک پہنچا یا جائے گا تا کہ آئندہ کا شتکاروں کے حوالے سے جو بھی پالیسی بنے اس میں کا شتکاروں کی رائے کو مد نظر رکھا جائے۔ جو ڈیشل ممبر فرسٹ سہیل شہزاد نے گندم کی خر یداری کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور گندم کی خر ید اور اس کی سٹوریج کے طر یقہ کار کو چیک کیا اور کا شتکاروں سے خر یداری گندم کے مر احل کے بارے میں دریافت کیا جس پر کا شتکاروں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے بتا یا کہ ضلع وہاڑی میں 12مراکز خر ید گند م کا م کر رہے ہیں جن میں گندم کی خر ید اری کا ٹارگٹ ایک لاکھ54ہزار میٹرک ٹن ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کا شتکاروں کو بار دانہ تقسیم کیا جارہا ہے اور ان سے گندم بھی خر ید ی جار ہی ہے اب تک 4لاکھ83ہزار20بوری بار دانہ تقسیم کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے مز ید بتا یا کہ تمام کا م بہترین انداز سے ہو رہا ہے اگر کسی بھی جگہ پر کوئی شکایت سامنے آتی ہے تو فوری طور پر اسکا ازلہ کیا جا تا ہے کا شتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سائے کا انتظام ہے او رپینے کا ٹھنڈ ا پا نی فراہم کیا جا رہا ہے اس مو قع پر مو جو د کا شتکاروں نے مطا لبہ کیا کہ انہیں 20ایکٹر رقبے کے لئے باردانہ فراہم کیا جائے اور فی ایکٹر بو ریو ں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تا کہ کاشتکار آسانی سے اپنی گندم فروخت کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :