ایشین 14 چمپئن شپ(آج) سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائیگی

اتوار 6 مئی 2018 13:20

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چمپئن شپ (آج) پیر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائیگی،ْ جو 19 مئی تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلا ت کے مطابق پہلا ایونٹ 7 سے 12 مئی تک ،ْ دوسرا ایونٹ 14 سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ایونٹس میں پاکستان، ویتنام، بنگلہ دیش، لبنان، ایران، قازخستان اور منگولیا کے 2، 2 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹس میں شرکت کیلئے تمام ممالک کے کھلاڑی تھائی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹس کے اختتام پر تمام ممالک کے کھلاڑی 20 مئی کو اپنے اپنے ملک واپس آئیں گے۔