مشرقی فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے،متعددعمارتوںکو شدید نقصان

زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ،کا مرکز فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 310 کلومیٹر کی دوری پر زیر سمندر تھا،حکام

اتوار 6 مئی 2018 14:30

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) مشرقی فلپائنی علاقے میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تقریباً نصف شب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.1 ریکارڈ کی گئی۔ان جھٹکوں سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عمارتیں لرز کر رہ گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ مشرقی فلپائنی علاقے میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریباً نصف شب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 310 کلومیٹر کی دوری پر زیر سمندر بتایا گیا ہے۔ ان جھٹکوں سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے مرکز کے قریبی علاقوں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ منیلا حکام نے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات ابھی بیان نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :