Live Updates

شریف خاندان کے لئے خوشی کی خبر، مریم نواز نانی بن گئیں

اتوار 6 مئی 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پریشانیوں میں گھرے شریف خاندان میں خوشی کی خبر آئی ہے اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور سابق وزیراعظم نوازشریف پڑنانا جب کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر نانا نانی بن گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق راحیل منیر اور مہرالنسا کے گھر بیٹی کی پیدائش رات کو ہوئی جب کہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات