حطار،خانپور میں ماں تین بیٹیوںسمیت بے دردی سے قتل ، سفاک ملزمان کا قتل سے قبل ماں اور بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، ہاتھ پائوں بندھی نعشیں برآمد،جائے واردات سے جوس کے ڈبے ملے ہیں، مقتولین کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتارا گیا،ابتدائی تفتیش میں انکشاف،

اتوار 6 مئی 2018 19:40

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) خانپور کے نواحی علاقے ڈھک قطبہ گائوں میں ماں تین بیٹیوں سمیت بے دردی سے قتل ، سفاک ملزمان کا قتل سے قبل ماں اور بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد، ہاتھ پائوں بندھی نعشیں برآمد،جائے واردات سے جوس کے ڈبے ملے ہیں، مقتولین کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتارا گیا،ابتدائی تفتیش میں انکشاف، نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق خانپور کے نواحی علاقہ ڈھک قطبہ گائوں کے رہائشی ملک شفاقت عرف کینو نامی شخص کی اہلیہ مسماة صدف بی بی کو تین بیٹیوں زرقا شہزادی عمر9سال، ذینب بی بی عمر7سال اور ایمان شہزادی عمر4 کو اپنے ہی گھر بے دردی سے قتل کردیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سویرے ملک شفاقت کے گھر پر دودھ دینے والے شخص کی جانب سے کئی بار دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی جب کوئی جواب نہ آیا تاہم بعد ازاں مقتولین کے دیگر رشتہ داروں نے اندر جاکر دیکھا تو شفاقت کی اہلیہ اور تین بیٹیاں اپنے کمروں میں مردہ حالت میں پڑی تھیں اور انکے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس زرائع کے مطابق جائے واردات سے جوس کے ڈبے بھی برآمد ہوئے جبکہ موقع کے حالات سے لگ رہاتھا کہ چاروں ماں بیٹیوں کو ذہر دیکر موت کے گھاٹ اتارا گیا اور مارنے سے قبل ان پر وحشیانہ تشدد بھی کیا گیا تھا بعد ازاں پولیس نے چاروں ماں بیٹیوں کی نعشیں سول ہسپتال خانپور سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کے والد ملک شفاقت عرف کینو نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور مقتولہ صدف اسکی پہلی بیوی تھی جبکہ شفاقت کافی عرصہ سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور فراڈ کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے اور جیل میں بھی رہ چکا ہے اس نے جیل سے آنے کے بعد کینیڈین نیشنل کرسچئین خاتون سے بھی شادی کی تھی جو بعد ازاں ناکام ہوگئی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کے اصل محرکات سامنے آئیں گے پولیس نے شفاقت کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہی

متعلقہ عنوان :