کرم ایجنسی میں بارشوں اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث چار افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی

اتوار 6 مئی 2018 20:00

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) کرم ایجنسی میں بارشوں اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث چار افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے ہیں،آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات پے درپے جاری ہیں چار مئی کو مالی خیل گائوںمیں ایک نویں جماعت کا طالب علم شجاعت حسین جاں بحق اور پانچ مئی کے رات گیارہ بجے کے پاڑہ چمکنی علاقے میں دو افرادجاں بحق اور2زخمی ہو گئے اور اتوار کے دن بھی مرغے چینہ پاڑہ چمکنی میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو یتیم بھائی حسین اللہ اور واحد اللہ شدید زخمی ہو کر ایک ہسپتال پہنچانے سے قبل جاں بحق اور ایک شدید زخمی خالت میں پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے طرف ژالہ باری کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور میوہ جات کے باغات کو شدید نقصانات پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :