Live Updates

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت (آج)پھر ہوگی

اتوار 6 مئی 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ْ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (آج ) پیر کو دوبارہ ہوگی ،ْکیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے ،ْ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عدالت میں پیش ہونگے ،ْ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر جرح کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات