جن کو الف ب کا بھی پتہ نہیں وہ خود کو فیشن انڈسڑی کی ماں سمجھنے لگ جاتیں ہیں‘ ماڈل غزل شاہ

اتوار 6 مئی 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) نامور ماڈل غزل شاہ نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کا سفارشی کلچر نے بیڑہ غرق کردیا ہے جن کو الف ب کا بھی پتہ نہیں وہ خود کو فیشن انڈسڑی کی ماں سمجھنے لگ جاتیں ہیں‘کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں غزل شاہ نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی کام جان چھڑانی ہوگی اور فیشن انڈسڑی میں ایسا کام کر نا ہوگا جو جسکے ذریعے ہم اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرسکے اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو ضرور فیشن انڈسڑی مضبوط ہوگی۔