کوئٹہ کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 23کان کن سپرد خاک

اتوار 6 مئی 2018 21:20

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کوئٹہ کوئلہ کان حادثے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 23کان کن کی میتوں کو شانگلہ پہنچادیا گیا،اجتماعی نماز جنازوں کے بعد سپردخاک کردیئے گئی-تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مارواڑ مارگٹ اور سپین کاریزپی ایم ڈی سی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے زوردار دھما کے ہوئے جس کی وجہ سے تین کان بیٹھ گئی، حادثات میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کا تعلق شانگلہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

مارواڑ مارگٹ کائلہ کان جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ، عبدالحق پسران عبدالقیوم،لیاقت علی ولد خان زادہ،رحیم ولد بخت زر،جاوید ولد محمد علی،نصراللہ ولدجہان ملک،محمد وحیدولدقب،حضرت نبی ولد گل وہاب،فوجون ولد شیر افضل،محمدخالدولدشیرمحمد،عبدالطیف ولداکرام اللہ،نصیب اللہ ولد علی،جہان زر ولداضرخان،دلاورولددلبرخان ان سب محنت کشوں کا تعلق زڑہ ،شلائوو،دولو یونین کونسل ڈھیری سے ہیں جبکہ کاریز پی ایم ڈی سی میں کائلہ کان جاں بحق ہونے والوں میں گل فرین ولد روزر،شیربازولددواخان،فیاض ولدمحمدشیر،خان بادشاہ ولدفاتح مند،ابراہیم ولد جمشید،عبدالحلیم ولد شہاب الدین،منور ولد دلاور شامل ہیں ۔