ْڈاکٹر جمیس شیرا کومسلسل 11 ویں مرتبہ بین وارڈ آف رگبی کونسل سے کونسلرمنتخب ہونے پر مبارک

اتوار 6 مئی 2018 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان کے مایہ ناز سپوت اور سابق میئر رگبی( انگلینڈ ) ڈاکٹر جمیس شیرا کومسلسل 11 ویں مرتبہ بین وارڈ آف رگبی کونسل سے کونسلرمنتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر کونسلر جمیس شیرا ستارہ امتیاز اور ایم بی ای نے بین وارڈ آف رگبی سے مسلسل 11 ویں مرتبہ کونسلر کا اعزاز اپنے نام کرکے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں،ان کے منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر گوجرانوالہ کی عوام انہیں دلی طور پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر اتحاد بین المذاہب کمیٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے ممبر اور ضلعی کوارڈینٹر پروفیسر شہزاد لارنس نے مسیحیوں کے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر جمیس شیرا کے آبائی گھر میں چوہدری نسیم اختر سے گفتگو کے دوران کیا،وفد میں پادری عاشر عارف، بابو ایوب بخشی، بابو دانش، صفدر بھٹی ، ڈاکٹر کیول ، ساگر راحت و دیگر شامل تھے ، ڈاکٹر شیرا اکلوتے پاکستانی ہیں جو اس اعزاز کو بھی انجوائے کر رہے ہیں، انہیں ڈاکٹریٹ آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریشن کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا، وہ آٹھ سالوں سے لیبر گروپ کے سرکردہ اور سرگرم لیڈر ہیں۔