امریکہ اور برطانیہ کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 22:20

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) امریکہ اور برطانیہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔