ملکہ کوہسار مری میں بارشوں کے ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائوں کا سلسلہ جاری‘ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

اتوار 6 مئی 2018 22:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ملکہ کوہسار مری میں بارشوں کے ساتھ تیز ٹھنڈی ہوائوں کا سلسلہ جاری جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔گذشتہ دودنوں سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بڑی تعدادمیں سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا جبکہ مری آنے کیلئے فیض آباد راولپنڈی میں سرکاری طور پر اڈے گرائے جانے کے باعث سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیض آباد سے مری کیلئے کوئی بھی پبلک سروس گاڑی نہ چلنے سے عوام کو مری پہنچے میں سخت پریشانی رہی۔ سیاحوں اورعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیض آباد اڈے کو اس وقت تک بحال کیاجائے جب تک اسکا کوئی متبادل اڈہ نئی بنتا۔

متعلقہ عنوان :