واسا یونین آفس کوئٹہ میں ہنگامی میٹنگ

سیکرٹری پی ایچ ای نے مجھے واسا ایمپلائز کے وسیع مفاد کی خاطر چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل جائز مطالبات کو فوری حل کرنے کیلئے مکمل اختیارات دیئے، ایم ڈی واسا

اتوار 6 مئی 2018 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) واسا یونین آفس کوئٹہ میں ہنگامی میٹنگ ہوا جس میں ایم ڈی واسا ایمپلائزیونین کے نمائندوں نے شرکت کی اس میٹنگ میں یونین کے نمائندوں اور ایم ڈی واسا کے درمیان جاری ہڑتال پر بات چیت ہوئی جس میں ایم ڈی واسا نے یہ موقف اختیار کیاکہ میں نے سیکرٹری پی ایچ ای کے کہنے پر یہ میٹنگ طلب کی ہے اور سیکرٹری پی ایچ ای نے مجھے واسا ایمپلائز وسیع مفاد کی خاطر چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری حل کرنے کیلئے مکمل اختیارات دیئے ہیں لہٰذا میں یونین کے نمائندوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے جاری ہڑتال جو کہ ٹینکرز سکر مشین اور کرین کی ہڑتال کو ایک ہفتے کیلئے موخر کریں کیونکہ چند دنوں کیلئے اسلام آباد جارہاہوں میں یونین کے نمائندوں سے بمورخہ 14مئی 2018ء کو میٹنگ کرکے معاہدہ کرونگا اور جو ایم ڈی واسا کے دائرہ اختیار میں ہوگا ان مسائل کو میں ایم ڈی حل کرکے دونگا اورباقی جو بورڈ آف حکومت کے دائرہ اختیار کے مسائل ہونگے ان کے سفارشات صوبائی حکومت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز میں رکھونگا اورجلد ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ طلب کرکے ملازمین کے مسائل میٹنگ میں حل کئے جائینگے جس کے بعدیونین ہذا کے تمام نمائندوں نے یہ موقف رکھاکہ انتظامیہ واسا چارٹرآف ڈیمانڈ پر جلدازجلد میٹنگ کرکے معاہدہ کریں اور جائز مسائل جو ایم ڈی واسا کے دائرہ اختیار میں ہے ان پر فوراً عملدرآمد کریں یونین اور انتظامیہ واسا چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلدزاجلد میٹنگ کرکے معاہدہ کریں اور جائز مسائل جو ایم ڈی واسا کے دائرہ اختیار میں ان پر فوراً عملدرآمد کریں یونین اور انتظامیہ کی جانب سے یہ طے پایا کہ یونین کا جاری ہڑتال جس کو بمورخہ 14مئی 2018تک موخر کیاجاتاہے اگر طے شدہ تاریخ تک ایم ڈی واسا نے میٹنگ طلب کرکے ہمارے مسائل حل نہیں کئے تو یونین ہذا اپنااحتجاج اور ہڑتال دوبارہ شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے یونین ہذا کی جانب سے ایک پوائنٹ آؤٹ کیاگیا کہ ایم ڈی واسا نے گذشتہ ماہ سب انجینئر اور سپروائزروں کا ماہانہ فیول کوٹہ میں ردوبدل کیاتھا اس کو دوبارہ بحال کیاجائے جس پر کافی بحث ومباحثہ کے بعد یہ طے پایا کہ سب انجینئرز اور سپروائزروں کے فیول کوٹہ 10لیٹر کااضافہ کیاجائیگا جس پر ایک جون سے عملدرآمد ہوگاواضح رہے کہ سب انجینئرز کاکوٹہ50سے بڑھاکر 60لیٹر کیاجائیگا اور سپروائزروں کا کوٹہ40سے بڑھاکر50لیٹرماہانہ کیاجائے گااس کے بعد شرکاء میٹنگ نے یہ اتفاق کیا کہ یونین ہذا کے جاری ہڑتال کو14مئی 2018ء تک عوام کے وسیع تر مفادات اور ادارے کی بقاء کی خاطر آج بمورخہ 6مئی 2018سے ہڑتال کو موخر کیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :