ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پر حملے کی مذمت

اتوار 6 مئی 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پران کے آبائی علاقہ نارووال میں حملے کی مذمت کی ہے۔ایئر چیف نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔