پولیس کا فروٹ،سبزی منڈی اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن ،80مشتبہ افراد تھانہ منتقل

اتوار 6 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) تھانہ سبزی منڈی پولیس کا فروٹ اور سبزی منڈی اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن ، 16 مقامات پر پولیس نے ناکہ بندیاں کیں سبزی منڈی کے ارد گرد پٹرولنگ پر عملہ مامور کر کے پوری سبزی منڈی کی سرچنگ و کومنگ کی گئی 80مشتبہ افراد کو تھانہ شفٹ کیا گیا دوران سرچ آپریشن 44موٹر سائیکل جو بغیر کاغذات پائے گئے تھانہ شفٹ کیا گیا ۔

اس سر چ آپریشن کا مقصد سبزی منڈی کی سیکورٹی کو موثر بنانا ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن زبیر احمد شیخ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ سبزی منڈی کے علاقے فروٹ منڈی وسبزی منڈی اورگرد و نواح میں اسلام آباد پولیس کا سرچ آپریشن یہ سرچ آپریشن اے ایس پی انڈسٹریل ایریا رانا عبدالوہاب ، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر اسجد محمود کی زیر نگرانی ہوا اس میں دیگر پولیس افسران اور جوان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

سبزی منڈ ی اور فروٹ منڈی کو چاروں طرف سے سیل کر کی16 ناکہ بندیاں قائم کی گئیں اسی طرح گرد ونواح میں پٹرولنگ پر عملہ بھی مامور کیا گیا اور تمام افراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی اس عمل کے دوران پولیس نے 80مشتبہ افراد کو تھانہ شفٹ کیا 40بغیر کاغذات موٹر سائیکل تھانہ شفٹ کیے گئے 23افراد کے خلاف 55/109ض ف کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد زبیر احمد شیخ نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سیکورٹی کو موٖٖثر بنانا ہے ۔ انہوں نے تما م ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سخت چیکنک کے عمل کو یقینی بنائیں، اور سرچ آپریشن کو جاری رکھیںتاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :