وفاقی وزیر بندرگاہیں و جہاز رانی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

اتوار مئی 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر بندرگاہیں و جہاز رانی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان چھوڑے ہیں اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔