گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی کی وفاقی وزیرداخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے براعظم یورپ کے ملک سویڈن سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر ناروال میں قاتلانہ حملے کی شدیدا لفاظ میں مذمت کی ۔

(جاری ہے)

سویڈن سے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت آپہنچا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی اتحادو اتفاق سے کریں ۔ انہوں نے وفاقی وزیر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اسکے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔