ٹرمپ ایران میں رجیم کی تبدیلی کے لیے پٴْرعزم ہیں،ٹرمپ کے معتمد خاص

ایران میں نظام کی تبدیلی ہی سے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے،روڈی جولیانی

پیر 7 مئی 2018 11:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) امریکی صدر کے وکیل اور معتمد ساتھی روڈی جولیانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران میں رجیم کی تبدیلی کے لیے پٴْرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے واشنگٹن میں ایرانی حزب اختلاف کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں نظام کی تبدیلی ہی سے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔

ان کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ جولائی 2015ء میں ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبردار ہو جائیں گے۔انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو صدر ٹرمپ کے دائیں طرف کھڑے ہیں اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن بائیں طرف کھڑے ہیں ۔اس صورت میں آپ کیا توقع کرسکتے ہیں کہ سمجھوتے کے بارے میں کیا فیصلہ ہوگا۔