حرم کے علاقے میں دیگر تمام ٹیکسیوں پر پابندی

سعودی حکومت کا مسجد الحرام کے اطراف سپیشل ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

پیر 7 مئی 2018 12:45

حرم کے علاقے میں دیگر تمام ٹیکسیوں پر پابندی
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ وہ 6 ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ’’اجرة الحرم‘‘ کے نام سے سپیشل الحرم ٹیکسی سروس شروع کریگی جس کے بعد حرم شریف کے اطراف دیگرتمام ٹیکسیوں پر پابندی لگادی جائے گی۔

(جاری ہے)

پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح نے مکہ اخبار سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ 6 ماہ کے اندر نافذ کردیا جائے گا جس سے حاجی اور معتمر فائدہ اٹھائیں گے، یہ انتہائی موئثر سروس ہوگی اور اس کی کارکردگی بہت اعلیٰ درجے کی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی سروس کے آغاز کے بعد حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی ٹیکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔