سعودی عرب میں پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں سے قرضوں کے اجراء میں ایک فیصد کمی

پیر 7 مئی 2018 12:45

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی ماہرین نے کہا ہے کہ 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں سے قرضوں کے اجراء میں ایک فیصد کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

مختلف بینکوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء میں مارچ کے آخر تک 1415ارب ریال کے قرضے جاری ہوئے تھے جبکہ 2018ء میں اس عرصے کے دوران 1407ارب ریال کے قرضے دیے گئے۔سعودی بینکوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سال رواں کے آئندہ ایام کے دوران قرض جاری کرنے کا سلسلہ بڑھائیں گے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران متاثر بینکوں میں نیشنل کمرشل اور الراجحی سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :