اسرائیلی سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی،

وزارتی کمیٹی نے بل منظورکرلیا کابینہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے 120 میں سے 61 اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میںمصروف

پیر 7 مئی 2018 13:41

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اسرائیلی حکومت کے دائیں بازو کے وزراء نے ملکی سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کے سلسلے میں ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پیش کردہ تجاویز کو وزارتی کمیٹی نے منظور کر لیا ہے۔ اس مناسبت سے دستور میں ترمیم کی کارروائی ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دائیں بازو کے وزراء سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی مجوزہ قرارداد کے حق میں اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے 120 میں سے 61 اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ یہ وزراء سپریم کورٹ کے اٴْس اختیار کے خلاف ہیں جس کے تحت عدالت کسی بھی قانون کو دستور کے منافی قرار دے سکتی ہے۔ حکومت مخالفین نے اس تجویز پر شدید تنقید کی ہے۔