حکومت پنجاب کی تمام سرکاری محکموں کو ریونیو وصولی کے اہداف 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 14:25

حکومت پنجاب کی تمام سرکاری محکموں کو ریونیو وصولی کے اہداف 30 جون تک ..
فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ مال ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر سرکاری محکموں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریونیو وصولی کے اہداف ہر حال میں 30جون سے قبل مکمل کر لیںاور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ، لاپرواہی، کوتاہی یا سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے جبکہ اہداف پورے کرنے میں نا کام رہنے والے افسران کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتا یا کہ مالی سال 2017-18ء کے اختتام میں صرف 53 روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ 30سے 40 فیصد نا دہندگان کے ذمہ سرکاری واجبات اور بقایا جات کی وصولی باقی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ با اثر نا دہند گان کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی کریں تاکہ ریونیو ٹارگٹ کا حصول ممکن ہو سکے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلعی انکم ٹیکس ، لوکل ریٹ ، ایکسائز ڈیوٹیز و دیگر ٹیکسز کی مد میں ناقص کار گزاری کے حامل افسران کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کار کر دگی کو بہتر بنائیں کیونکہ ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھنے سے ریونیو وصولی کے اہداف پورے کرنا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :