الحرمین ٹرین کی کمرشل سروس رمضان المبارک کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ

جدہ کا نیا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈا محدود پیمانے پر اسی مہینے کام شروع کر دے گا،وزیرمواصلات

پیر 7 مئی 2018 14:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) امسال رمضان المبارک کے بعد 16 شوال سے مملکت کی منفرد الحرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق اس امر کا اعلان سعودی عرب کے وزیر مواصلات ڈاکٹر نبیل العامودی نے ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں حرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلانے کا پروگرام آگے بڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر العامودی نے توجہ دلائی کہ تدریجی طور پر یہ کام انجام دیا جائے گا۔ 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں حرمین ٹرین پوری قوت سے چلنے لگے گی۔جدہ ایئرپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں العامودی نے بتایا کہ پالیسی یہ ہے کہ 12 ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور نئے ہوائی اڈے بھی تعمیر کئے جائیں۔ جدہ کا نیا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈا محدود پیمانے پر اسی مہینے کام شروع کر دے گا۔ یہاں سے بین الاقوامی پروازیں ستمبر سے شروع ہوں گی۔