ترک صدرایردوآن نے سرحد پار نئی عسکری کارروائیوں کی دھمکی دے دی

ہمارا مقصد اٴْن تمام دہشت گرد تنظیموں پر قابو پا کر انہیں تاریخ کے کچرے دان میں پھینک دینا ہے جو ہم پر حملے کرتی ہیں،خطاب

پیر 7 مئی 2018 15:05

ْاستنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ اٴْن کا ملک نئے فوجی آپریشنز کرے گا۔ یہ عسکری کارروائیاں اٴْسی نوعیت کی ہوں گی جو شمالی شام میں کرد جنگجوؤں اور شدت پسندوں کے خلاف کی گئیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آپریشن کس ملک میں ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں اپنے آئندہ سیاسی پروگرام کا انکشاف کرتے ہوئے ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی اپنی سرحد کو دہشت گرد گروپوں سے پاک کرنے کے لیے فرات کی ڈھال اور زیتون کی شاخ جیسے نئے آپریشنز کرے گا۔

واضح رہے کہ ترکی میں آئندہ قبل از وقت انتخابات کا انعقاد 24 جون کو ہو گا۔ایردوآن نے اپنا پروگرام پیش کرتے ہوئے باور کرایا کہ ہمارا مقصد اٴْن تمام دہشت گرد تنظیموں پر قابو پا کر انہیں تاریخ کے کچرے دان میں پھینک دینا ہے جو ہم پر حملے کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :