محکمہ صحت کی زیر نگرانی منایا جانے والا ہفتہ غذائیت اختتام پذیر

پیر 7 مئی 2018 15:08

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حکومت کی ہدایت پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی منایا جانے والا ہفتہ غذائیت اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ضلع سرگودھا میں پسماندہ اور خانہ بدوشوں کے بچوں، ماؤں کو غذائی قلت سے بچانے کیلے ہفتہ غذائیت کے دوران ضلع بھر میں 800 کے قریب ٹیموں نے 2لاکھ کے قریب سکریننگ کی جبکہ 22ہزار سے زائد خواتین کی رجسٹریشن اور ساڑھے 55ہزار دودھ پلانے والی ماؤں کی سکریننگ اور حاملہ خواتین میں فولاد والی گولیاں مفت تقسیم کی گئیں، اس طرح 6ماہ سے دو سال تک کے بچوں کو طاقت والے ساشے ،2سال سے 5سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے ادویات اور فیملی پلاننگ کی ادویات مفت دی گئیں۔

جبکہ اس کے علاوہ بلڈ پریشر ،شوگر،ہیپاٹائٹس کا مفت چیک اپ اور ٹیسٹ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :