10دن میں10کروڑ جمع نہ کروائے تو شعیب شیخ کو دوبارہ جیل جانا پڑسکتا ہے-چیف جسٹس
ایگزٹ کے سربراہ کی ضمانت منسوح ہوسکتی ہے‘ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کا حکم
میاں محمد ندیم پیر 7 مئی 2018 15:05
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے سوال کیا ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کہاں ہیں، کیا ان کی ضمانت ہو چکی ہے جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔
چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا ایگزیکٹ کے کون کون سے کیسز کس عدالت میں زیر التوا ہیں، عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی تمام تفصیلات طلب کرلیں جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ جعلی ڈگری کیس کے مقدمات دو ماہ میں نمٹائے جائیں۔عدالت نے دس روز میں ایگزیکٹ کے چینل کے سابق ملازمین کو تنخواہیں دینے اور دس روز میں 10 کروڑ روپے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن افراد کے بقایہ جات ہیں ان کو ادا کرنے ہیں، 10 کروڑ روپے سپریم کورٹ میں جمع نہ کرائے تو نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کودوبارہ جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایگزیکٹ کے چینل کے ملازمین کا کتنا دعوی ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ ملازمین کا دعوی 30 کروڑ روپے کا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ماہ دیا تھا کہ معاملہ حل کریں‘لیکن اتمام حجت کے لیے ایک روز پہلے میٹنگ کی گئی۔ایگزکٹ کے وکیل نے کہا کہ 10 کروڑ روپے کی رقم جمع کروانا مشکل ہے، کوئی پراپرٹی یا کچھ اور اپنے پاس زرضمانت رکھ لیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے لیے کون سا مشکل ہے2 ڈگریاں ہی بیچنی ہیں۔ ایگزیکٹ کے چینل کے سی ای او نے بیان دیا کہ کرائسز آیا تو سلمان اقبال نے چینل ٹیک اوور کیا‘ دو ماہ کی ادائیگیاں سلمان اقبال کے ذمے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.