Live Updates

عمران خان کو پہلی تقریر کس نے لکھ کر دی تھی؛ کئی سال بعد عمران خان نے خود ہی بتا دیا

مجھے پہلی تقریر ضیاء شاہد نے لکھ کر دی،اور سیاست میں قدم رکھنے کے لیے اصرار کیا،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 15:07

عمران خان کو پہلی تقریر کس نے لکھ کر دی تھی؛ کئی سال بعد عمران خان نے ..
لاہوراُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : عمران خان کو پہلی تقریر کس نے لکھ کر دی تھی؟ کئی سال بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے خود ہی بتا دیا۔ مجھے پہلی تقریر ضیاء شاہد نے لکھ کر دی،اور سیاست میں قدم رکھنے کے لیے اصرار کیا،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی تقریر کے تو لاکھوں لوگ دیوانے ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی تقریر سننے کے لیے ان کے چاہنے والے ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں۔عمران خان جب بھی پاکستان میں سیاسی جلسوں کا اعلان کرتے ہیں تو لوگوں کا ایک ہجوم ان کے جلسوں کا رخ کرتا ہے۔اور تمام لوگوں کے چہرے پر عمران خان کی تقریر سننے کے لیے بے چینی نظر آ تی ہے۔لیکن قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے معروف صحافی ضیاء شاہد سے ملاقات کی اور اس دوران عمران خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کو پہلی تقریر ضیاء شاہد نے لکھ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ضیاء شاہد ان چند لوگوں میں سے سر فہرست ہیں جنھوں نے اصرار کیا تھا کہ عمران خان آپ کو سیاست میں قدم رکھنا چاہئیے۔اس موقع پر صحافی ضیاء شاہد نے اپنی کتاب ’ قائداعظم سچا اور کھرا لیڈر‘ بھی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پیشکش کی۔یاد رہے کہ عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی تھے،اور کرکٹ کے حوالے سے عمران خان نے پوری دنیا میں اپنا نام بنایا۔

یہی وجہ ہے کہ ان کو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔عمران خان نے سیاست میں 22 سال پہلے قدم رکھا۔کئی سالوں کی مسلسل محنت کے بعد آج عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔عمران خان کی جماعت اکتوبر 2011ء کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے بعد پورے ملک میں ابھری۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات