عمان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

پیر 7 مئی 2018 15:50

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سلطنت عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم رمضان جمعرات 17 مئی کو ہوگی۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق عنانی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم فلکیات کے مطابق سلطنت میں منگل کو چاند نہیں دیکھا جاسکتا لہذا شعبان 30 دن کا ہوگا اور جمعرات 17 مئی کو پہلا رمضان المبارک کا آغاز اور پہلا روزہ ہوگا